ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی غیر حاضری میں وزیر آتشی 15 اگست کو لہرائیں گی پرچم

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی غیر حاضری میں وزیر آتشی 15 اگست کو لہرائیں گی پرچم

Mon, 12 Aug 2024 17:18:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 12/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں آئندہ 15 اگست کو پرچم کشائی معاملہ پر اب کشمکش والی صورت حال ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ عآپ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ اس مرتبہ یومِ آزادی کے موقع پر اسٹیڈیم میں ریاستی وزیر آتشی ہی پرچم کشائی کریں گی۔ دہلی حکومت میں کابینہ وزیر گوپال رائے نے اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو تیاریوں سے متعلق حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

گوپال رائے کی طرف سے یہ حکم تہاڑ جیل میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پیر کے روز ہوئی ملاقات کے بعد دیا گیا ہے۔ انھوں نے اس ملاقات کے بعد بتایا کہ جیل سے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی وزیر آتشی سے 15 اگست کو پرچم ک شائی کے لیے کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملنے کے بعد گوپال رائے نے اس محکمہ سے چھترپال اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

اس سے قبل عآپ نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا ہے جس میں بتایا ہے کہ اس بار 15 اگست کو وزیر آتشی کو پرچم کشائی کرنے دیا جائے۔ دراصل دہلی میں ہر سال 15 اگست کے موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ پرچم کشائی کرتے ہیں۔ دہلی کے اقتدار میں جب سے عآپ قابض ہوئی ہے، تب سے وزیر اعلیٰ کیجریوال ہی پرچم کشائی کرتے آ رہے تھے، لیکن وہ فی الحال عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں، ایسے میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ آخر اس بار پرچم کشائی کون کرے گا۔ حالانکہ اب یہ کشمکش والی حالت ختم ہو گئی ہے، اور ایک طرح سے آتشی کے نام پر مہر لگ گئی ہے۔


Share: